سوال (2763)
قرآن مجید کے نسخے میں جہاں رکوع کے لیے “ع” کی علامت ہوتی ہے، اس کے اندر بے ترتیب گنتی بھی لکھی ہوئی ہوتی ہے، اس گنتی سے کیا مراد ہے؟
جواب
جو “ع” کے درمیان نمبر ہوتے ہیں، اس کا مطلب اس رکوع میں آیات کی تعداد ہے اور “ع” کے اوپر اس سورت کا رکوع نمبر ہے اور “ع” کے نیچے اس سپارے میں رکوع کی تعداد ہے۔
واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث محمد اسید پیر زادہ حفظہ اللہ