سوال (5299)

شیوخ کرام یہ “ج” کے اوپر “تین نقطے” ہیں ان کا مقصد کیا ہے؟

جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم، قرآن مجید میں بعض مقامات پر علامت وقف کے ساتھ تین نقطے ہوتے ہیں جن میں سے دو نیچے اور ایک ان کے اوپر ہوتا ہے، اسے معانقہ کہا جاتا ہے، یہ عموما ایک دو الفاظ کے پہلے اور بعد (دونوں مقام پر) ہوتے ہیں، ان میں سے ایک پر وقف اور دوسرے پر وصل کیا جاتا ہے، مثلا: لاریب فیہ ھدی للمتقین، میں فیہ سے پہلے بھی یہ تین نقطے ہیں اور بعد میں بھی۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں فیہ سے پہلے وقف کر سکتے ہیں اور پھر اس کے بعد وقف نہیں بلکہ وصل کریں گے، یا فیہ سے پہلے وصل کر کے یعنی ملا کر پڑھ لیں تو اس کے بعد وقف کر لیں، واللہ اعلم بالصواب۔

فضیلۃ العالم امان اللہ عاصم حفظہ اللہ