سوال (5779)
قرآن مجید پر اعراب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد میں لگائے گئے ہیں تو کیا اسے بدعت شمار کیا جائے گا؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعراب نہیں لگائے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا کہ یہ زبر ہے، یہ زیر ہے، یہ پیش ہے، اصل وجود ہے تو اس کو بدعت نہیں کہا جائے گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پورا قرآن پڑھ کر سنایا ہے، ایک چیز موجود تھی، ضرورت پڑی تو اس کو ظاہر کردیا گیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
أحسنتم وبارك فيكم
جی بالکل ہمیں جان لینا چاہیے کہ قرآن کریم کا نزول اعراب کے ساتھ ہی ہوا ہے اور رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اس کی تلاوت اعراب کے ساتھ ہی فرمائی تھی، البتہ باقاعدہ اعراب بعد میں اس لئے لگاے گئے تھے کہ عجمی لوگوں کو سیکھنے اور پڑھنے میں آسانی ہو، بدعت اسے کہتے ہیں جس کی اصل قرآن وحدیث میں سرے سے موجود نہیں ہو۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ