سوال (6457)

اگر ایسی کوئی کتاب ہو، جس میں قرآن مجید میں مذکور پھولوں کے بارے میں معلومات ہو تو صرف کتاب کا نام بتائیں؟

جواب

قرآن میں شاید دو ہی پھول کا ذکر ہے ایک وردہ یعنی گلاب اور ایک ریحان یعنی ایک خوشبودار پھول شاید نازبو۔ صرف اس پر ہمارے علم کے مطابق باقاعدہ کتاب نہیں ہے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

کبھی ایسا علم میں نہیں آیا، ہاں البتہ اگر ممکن ہو تو اس پر کتاب لکھنی چاہیے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ