سوال (4803)

قُرآن میں کچھ قوموں کو پہاڑ تراشنے سے منع کیا گیا تھا آخر وجہ کیا تھی آج کل بھی لوگ پہاڑوں کو تراش کر رہتے ہیں بلکہ بلڈنگ بنا بنا کر زمین ہی ختم کر دی۔

جواب

پہاڑ تراشنا بذاتِ خود حرام نہیں، بلکہ جس چیز پر اللہ تعالیٰ نے ملامت کی وہ ہے: تکبر اور غرور کے ساتھ تعمیرات، دنیا پرستی، فخر، اور ظلم اور سب سے بڑھ کر اللہ کی نافرمانی کے ساتھ ترقی کر رہے تھے۔
لیکن اگر کوئی شخص مخلوقِ خدا کی بھلائی، ضرورت پوری کرنے، یا شہر کی تنظیم کے لیے پہاڑ تراشتا ہے بغیر غرور، ظلم یا فخر کے تو یہ جائز اور مباح ہے۔ لیکن اگر انسان یہ کام ظلم، سرمایہ پرستی، فیشن، ماحول تباہی، یا غرور کے جذبے سے کرے تو وہ بھی اسی گمراہ قوم کی راہ پر ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ