سوال (5539)

قرآنِ کریم میں نماز کے حکم کا ذکر تقریباً 700 مقامات پر مختلف انداز میں آیا ہے۔ قرآنِ مجید کی کل آیات کی تعداد: 6,236۔ کل رکوعات: 558۔کل سورتیں: 114۔ ان میں سے مکی سورتیں: 86۔اور مدنی سورتیں: 28۔ کیا یہ درست ہے شیخ محترم کیونکہ قرآن میں نماز 80 کے قریب آیا ہے ایسا بھی کہتے ہیں؟

جواب

ہمارے معلومات کے مطابق 80 اور 100 کے درمیان ہے، ویسے 700 یا 800 کہا جاتا ہے، ابھی تو ڈھونڈنا آسان ہوگیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

700 کا ذکر جانے کیسے مشہور ہو گیا ہے تمام تر مشتقات کو جمع کیا جائے تو بھی سو سے متجاوز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ