سوال (4853)
قرآن مجید یا احادیث مبارکہ سن کر عمل نہ کرنا اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟
جواب
کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، اللہ پر ایمان و یقین کی کمی ہو سکتی ہے، فکر آخرت سے لاپرواہی اور دل کا سخت ہونا بھی، اس حوالے سے کئی پہلو پر سوچنے کی ضرورت ہے، ترغیب و ترہیب سے ہی اصلاح ہو سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ