سوال (3938)

مشائخ کرام سے ایک اہم سوال ہے کہ کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ جو شخص قرآن پاک پڑھنے میں مصروف رہتا ہے اور اسے دعا کا موقع نہیں ملتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بن مانگے ہی اس کی تمام حاجات جو اس نے مانگنی تھی۔ یا نہیں مانگنی تھی پوری فرما دے گا؟

جواب

بعض روایات میں یہ بات آئی ہے کہ قرآن مجید پڑھنے والوں کو مانگنے والوں سے بھی افضل عطا کروں گا، جس کو تلاوت نے مشغول کردیا ہے، بعض علماء نے اس کو قبول کیا ہے، بعض نے جرح کیا ہے، لیکن روایت موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ