سوال (11)

شیخ صاحب ایک سوال کا جواب مطلوب تھا کہ ایک شخص جانتے ہوئے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے جھوٹی قسم اٹھا لے تو اس کیلئے کیا حکم ہے ؟

جواب:

قسم ویسے اٹھائے ، قرآن پر ہاتھ رکھ کر اٹھائے یا ان طریقوں سے اٹھائے جو لوگوں کے درمیان مروجہ ہیں لہذا قسم چونکہ جھوٹی ہے تو اس کے لیے وہ توبہ و استغفار کرے اور اپنے طور پہ صدقہ و خیرات بھی کرسکتا ہے بہرحال شرعی طور پہ اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے ، کیونکہ قسم جھوٹی ہے ۔ کفارہ اس قسم پر ہے جو قسم اٹھانے کے بعد نبھا نہیں سکا ، اس کو توڑنا پڑا ، اس پر کفارہ ہوتا ہے ، جھوٹی قسم پہ کوئی کفارہ نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ