سوال (578)

مصحف پہ ہاتھ رکھ کے قسم کھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟ اس نیت کے ساتھ کہ اللہ کے کلام کی قسم کھائی جا رہی ہے؟

جواب

قسم جس طرح اللہ کے نام کی ہوتی ہے ، اسی طرح اس کی صفات کی بھی کھائی جا سکتی ہے ، کلام اللہ کی صفت ہے اور قرآن اس کا کلام ہے اس لیے جائز ہے ۔

فضیلۃ الباحث حسن عمران حفظہ اللہ