سوال (5855)

کیا ایسا کہنا درست ہے کہ “نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم” چونکہ قرآن میں بھی ہے اس لئے عام روٹین میں بھی اس کے تلفظ یعنی بولنے پر 50 نیکیاں ملیں گی شبہ اس وجہ سے بھی ہے کہ قرآن میں تو شیطان فرعون وغیرہ بھی بکثرت آئے ہیں تو نام محمد کیلئے اس فضیلت کو بیان کرنے پر امتیاز کیا رہے گا؟

جواب

بھائی انما الاعمال بالنیات، کے تحت حکم لگایا جائے گا۔ قرآن میں خالی کچھ نام نہیں بلکہ بہت سے روزمرہ استعمال کے الفاظ بھی آتے ہیں تو پھر کیا جب ہم عام بول چال کرتے ہیں اور اس میں کوئی قرآنی لفظ بھی ا جاتا ہے تو کیا اس پہ بھی نیکیاں ملیں گی؟
نہیں بلکہ جب آپ فرعون کا نام قرآن کے تحت پڑھیں گے تو نیکیاں ملیں گی مگر جب کسی اور کا نام قرآن کی نیت کی بجائے دنیاوی روٹین میں کسی کام سے بولیں گے تو اس پہ وہ نیکیاں نہیں ملیں گی۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ