سوال (4693)

کیا قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جا سکتا ہے؟

جواب:

بطور ہدیتاً یہ گوشت کسی کو بھی دیا جا سکتا ہے، غیر مسلم کو بھی دیا جا سکتا ہے، ہماری عید ہے، ہماری خوشی کا موقع ہے، ہم حق پر ہیں، ہمارا دین سچا ہے، ہم یہ ہدیہ کسی کو بھی دے سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، ان کے تہوار کا ہدیہ لینا منع ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا دین جھوٹا اور باطل ہے، اگر سچا بھی تھا تو منسوخ ہوچکا ہے، قابل عمل نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ