سوال (1734)

اگر گنجائش نہ ہونے کے باعث قربانی کا ارادہ نہ ہو، اور چاند نظر آنے کے بعد بھی ناخن یا بال تراش لیے ہوں، لیکن کہیں سے انتظام ہوجائے کہ قربانی کا جانور خریدا جاسکتا ہے۔ اور قربانی کرنے کا ارادہ بنا لیا جائے، ایسے شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب

اب وہ صاحب استطاعت ہے ، اس لیے اب قربانی کرے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

تو وہ قربانی کر لے ان شاءاللہ قربانی ہو جائے گی ۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ

اس میں اتفاق ہے کہ اس کی قربانی ہو جائے گی ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ