سوال (1758)
قربانی کے لیے جانور خریدا ہے ، اب وہ بیمار ہوگیا ہے، مرنے سے پہلے اسے ذبح کر دیا گیا کیا اس کا گوشت قصائی کو بیچا جا سکتا ہے؟
جواب
جو جانور وقت سے پہلے ذبح ہو گیا ہے ، وہ قربانی کا شمار نہیں ہو گا عام گوشت ہے ، قربانی کا گوشت بالاتفاق فروخت کرنا منع ہے ، عام گوشت کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے۔
فضیلۃ الباحث امتیاز احمد حفظہ اللہ