سوال (1777)

قربانی کے لیے گائے خریدنے کے بعد گائے کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے ، شرعی نقطہ نظر سے رہنمائی فرمائیں کہ اسی گائے کو قربان کیا جائے یا تبدیل کیا جائے؟

جواب

قربانی خریدنے کے بعد عیب واقع ہو تو قربانی درست ہے ، باقی اگر کوئی نیا جانور لینے کی استطاعت رکھتا ہو تو خرید کر وہ قربان کر دے۔
مشہور صحابی سید نا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

” إن كان أصابها بعدما اشتريتموها فأمضوها، وإن كان أصابها قبل أن تشتروها فأبدلوها”.
[السنن الكبرى للبيهقی: جلد 5 صفحہ 397 وسندہ صحیح]

اگر یہ نقص و عیب تمھارے خریدنے کے بعد واقع ہوا ہے تو اس کی قربانی کر لو اور اگر یہ نقص و عیب تمھارے خریدنے سے پہلے واقع ہو اتھا تو اس جانور کو بدل لو “یعنی دوسرے جانور کی قربانی کرو”

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ