سوال (4701)

قربانی کے موقع پر جانور ذبح کرتے ہیں، ذبح کے دوران ذبح والا خون کپڑوں کو لگ جاتا ہے، کیا ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب:

یاد رہے کہ نماز کے لیے کپڑوں کا اہتمام ہونا چاہیے، اچھا لباس اور اچھی خوشبو ہونی چاہیے، بندہ بن سنور کر اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہو، کپڑوں کو تبدیل کرنے میں کوئی ٹائم نہیں لگتا، اس لیے اہتمام اچھی چیز ہے، باقی رہا خون لگے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا معاملہ تو نماز درست ہے الا یہ کہ خون نجس ہو، نجس خون کیا ہے، اس میں اختلاف ہے، دم مسفوح یعنی جانور کو ذبح کرتے ہوئے جو بہتا ہوا خون نکلتا ہے، اس پر بحث موجود ہے، باقی کوئی اور خون ہے تو نماز بہرحال درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ