سوال (4625)
جنہوں نے قربانی کرنی ہے، وہ کیا چاند کے نکلنے کے بعد زیر ناف بال اتار سکتے ہیں، جبکہ عورت حیض سے تھی چاند کے چڑھنے سے پہلے ابھی غسل کرنا، لیکن ابھی چالیس دن سے کافی کم دن بھی ہے صفائی کو۔
جواب
چالیس دنوں کا خیال بہرحال پہلے سے رکھنا چاہئیے تھا لیکن اب اگر یہ صورتحال ہے کہ چاند چڑھ چکا ہے اور قربانی سے پہلے چالیس دن بھی ہو جائینگے اور قربانی کا ارادہ بھی ہے تو حتی یضحی کے خاص حکم کو دیکھتے ہوئے زیر ناف بال کی صفائی چھوڑ دی جائے قربانی کے بعد تک۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ