سوال (4656)
کیا قربانی کے ایک حصے میں دو افراد (مثلاً دو بھائی) ایک ساتھ شریک ہوسکتے ہیں؟ یا ایک بکری دو بھائی مل کر خرید کریں اس کی قربانی کا حکم ہے؟ کیا یہ عمل درست ہے؟
جواب
کتنے بھی بندے مل کر جانور خریدیں، اگر جانور چھوٹا ہے، تو وہ ایک حصہ ہے، جب قربانی ہوگی تو ایک کی طرف سے ہوگی، بھلے گوشت دونوں کھالیں، لیکن قربانی ایک کی طرف سے ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ