سوال (4489)
اگر حج، عمرہ اور قربانی کی استطاعت ہو تو کیا اس کو پورا کرنے کی بجائے ان پیسوں کو فلسطین بھیجوا سکتے ہیں؟
جواب
قربانی الگ عبادت ہے، وہاں امداد پہنچانا الگ چیز ہے، اور یہ بات بھی قابل غور ہے کہ امداد وہاں پہنچ رہا ہے یا نہیں، بہرحال یہ اچھے لوگوں کا کام نہیں کہ اللہ ہی کے پیسوں سے اللہ تعالیٰ کا دوسرا کام کریں، گویا کہ آپ اس پیسے کے الاوہ کوئی اور پپیسہ استعمال نہیں کرنا چاہتے، یہ کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے، قربانی آپ کے ذمے ہے، وہ قربانی آپ کو کرنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ