سوال (1796)

شیخ جی ایک جانور میں چھ حصے چھ لوگ کرتے ہیں ، ساتواں حصہ میں دو یا تین بہن بھائی مل کر کرتے ہیں تو اس قربانی کا کیا حکم ہوگا ؟

جواب

گائے کے ساتویں حصے میں شریک ہونے والے چار بھائی اگر ایک ہی گھر کے افراد ہیں اور ان کا کھانا پینا اور آمد خرچ مشترکہ ہے تو ٹھیک ورنہ یہ محض گوشت کے لیے شامل ہوئے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

گائے کی قربانی کا ساتواں حصہ ایک ہی حصہ ہے ، اس لیے نام ایک کا لیا جائے گا ، باقی گوشت چاہے دو لے لیں یا تین لے لیں ، کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ