سوال (4583)

قربانی کے جانور کا کوئی نام رکھنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟

جواب

قربانی کے حوالے سے کوئی خاص نص موجود نہیں ہے کہ جانور کے نام رکھے جائیں، لیکن عمومی ادلہ ایسے ملتے ہیں کہ جانور کا نام اپنی پسند سے رکھا جاتا ہے، اس کو کسی نام سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی قصواء نامی تھی، گدھے کی سواری کا نام عفیر تھا، تو سواری کا نام رکھا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ