سوال (1798)
جہاں ہمیں قربانی کے جانور کا شوق ہوتا ہے وہیں اگر ہم اچھے ریٹ پر جانور خرید لائیں تو ہمیں خوشی اتنی ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کو بتاتے پھرتے ہیں کہ میں نے اتنے کم ریٹ پر جانور خریدا ہے تو کیا یہ ریاکاری میں شامل ہوگا ؟
جواب
یاد رکھیں کہ اخلاص کا معاملہ دل کے ساتھ ہے ، اگر خوشی محسوس کرتے ہوئے اس طرح کے جملے کہہ دیے ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے ، اگر دل میں یہ بات ہو کہ شہرت ہو جائے تو پھر معاملہ واضح ہے کہ اس قربانی کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، معاملہ دل کے ساتھ ہے ، دل کو ٹٹولا جائے کہ اس میں اخلاص کی کیا پوزیشن ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ