سوال (1750)

ایک بکرا خرید کیا ہے ، اس کی عمر مکمل ہے ، دوندا نہیں ہوا ہے ، ابھی تک دانت ہلا رہا ہے اور اس کی بہن کے دانت گر گئے ہیں جو کہ ایک ہی دن پیدا ہوئے تھے ، کیا اب بکرا عید کے لیے کر سکتے ہیں ؟

جواب

اگر اس کے سامنے والے دو دانت خود بخود گرجائیں تو مسنہ ہوگا ، صرف دانتوں کے ہلنے کی وجہ سے اسے مسنہ نہیں کہیں گے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

الحمدللہ بہت جانور مارکیٹ میں ہیں ، اس لیے شبے والے جانور میں واقع نہیں ہونا چاہیے ، جب تک دانت گر کے دوسرے دانت آ نہیں جاتے ہیں ، جب تک یہ دوندا نہیں ہوگا ، یہ آپ دیکھ لیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ