سوال (1806)
ایک شخص نے قربانی میں حصہ لے رکھا ہے ، ان کی عید نماز سات بجے ہوتی ہے اور باقی حصہ داروں کی چھ بجے ہو جاتی یے تو چھ بجے نماز ادا کرنے والے قربانی کریں گے یا انتظار کریں گے کہ باقی بھی نماز پڑھ لیں ؟
جواب
محلے میں یا علاقے میں بعض مقامات پر عید نماز پڑھی جا چکی ہو تو قربانی کا وقت ہوچکا ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ