سوال (1740)
کیا قربانی کے تین دن ہیں یا چار دن ہیں ؟
جواب
قربانی کے لیے “یوم النحر” افضل ترین دن ہے ، اس کو خوامخواہ مس نہیں کرنا چاہیے۔ باقی چوتھے دن کے مغرب تک جواز ہے ، ہمارا موقف اس بارے میں یہی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل :
فضیلۃ الشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ اس حوالے سے سختی کرتے ہیں کہ قربانی کے صرف تین دن ہیں ؟
جواب :
جی شیخ رحمہ اللہ کا یہی موقف تھا ، یہ پرانا مضمون ہے ، اس طرح شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری اور شیخ ابو یحی نورپوری حفظہما اللہ بھی تین دن کے قائل ہیں ، باقی “من حیث الجماعۃ” سلفی عقائد کے حامل لوگوں کا یہی موقف رہا ہے کہ قربانی چار دن ہے ، باقی شیخ صاحب رحمہ اللہ کا جس روایت سے استدلال ہے وہ بھی محل نظر ہے ، جس روایت میں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے ، وہ روایت منسوخ ہے ، شیخ رحمہ اللہ کا استدلال اس منسوخ روایت سے ہے جو کہ محل نظر ہے ۔ باقی میں سمجھتا چار دن کا جواز موجود ہے ، اس کو توڑا نہیں جا سکتا ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ