سوال (4587)

قربانی کی فضیلت پر احادیث سینڈ کر دیں؟

جواب

قربانی کی فضیلت میں جتنی روایات مروی ہیں سب سخت ضعیف ہیں، بس یہ جان لیں کہ قربانی جیسے عمل کو رب العالمین نے ہر امت میں رکھا،ہمارے پیارے نبی سیدنا محمد کریم صلی الله علیہ وسلم نے مدینہ طیبہ میں ہر سال قربانی کا اہتمام کیا تھا صحابہ کرام وسلف صالحین ہر عہد میں قربانی کرتے رہے ہیں، جس شخص نے ایمان واخلاق کی بنیاد پر قربانی کی اسے الله رب العزت اپنی رحمت ورضا سے نوازیں گے اور یہ دونوں چیزیں یعنی رحمت ورضا الہی سب سے بڑھ کر ہیں۔
سورۃ الحج میں اسی عظمت کا بیان ہوا ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ