سوال (4699)

قربانی کی کھال کی رقم مسجد میں استعمال کی جاسکتی ہے؟

جواب:

عام طور پہ زکاۃ، قربانی کی کھال اور کفارہ ان کے احکامات ایک جیسے ہیں، جس طرح جمہور اہل علم زکاۃ مسجد میں لگانے کی اجازت نہیں دیتے، اسطرح کھال بھی نہیں لگے گی، یہ اور بات ہے کہ بعض علماء نے اجازت دی ہے، اگر وہ موقف ہے تو پھر لگادیں، لیکن ہمارے نزدیک صحیح بات یہ ہے کہ اس کا حکم زکاۃ والا ہے، جیسے زکاۃ انتہائی مجبوری کے علاؤہ مسجد میں نہیں لگانی چاہیے تو ایسے ہی کھال بھی نہیں لگا نی چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ