سوال 6811
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
کسی نے قربانی کی نیت سے بکرا خریدا۔ اب شدید بیماری کے باعث جانور فروخت کر کے وہ رقم علاج پر لگانا چاہتا ہے۔ اس کے سوا کوئی ظاہری اسباب نہیں۔ کیا اسے فروخت کی اجازت ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں، جب تک قربانی کا وقت نہیں ہو جاتا اسے اجازت ہے وہ جانور بدل سکتا ہے، جانور بیچ سکتا ہے، کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




