سوال (1442)

ایک شخص جس کی تنخواہ 60000 ہے اور وہ کرائے کے گھر میں رہتا ہے اس کا کرایہ 21000 ہے اور بچوں کی فیس اور یوٹیلیٹی کے بل ادا کرنے کے بعد مہینہ کا خرچہ بڑی مشکل سے چلتا ہے اور مہینہ کے آخر میں کچھ ادھار لینا پڑتا ہے۔ کیا اس پر قربانی کرنا ضروری ہے کیا وہ ادھار لے کر قربانی کرے۔ کیونکہ ایک حصہ قربانی کا 20000 ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کیا میں ادھار لے کر قربانی کروں؟

جواب

قربانی صاحب استطاعت پر فرض ہے ، سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آدمی صاحب استطاعت نہیں ہے ، اس لیے اگر وہ صاحب استطاعت نہیں ہے ، کیونکہ ساٹھ ہزار تنخواہ اس میں بیس ہزار کرایہ بہت ہے ، اور دیگر اخراجات بھی ہوتے ہیں ، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بھائی کے لیے آسانیاں فرمائے، باقی شرعی مسئلہ یہ ہے کہ وہ قربانی نہ بھی کرے تو کوئی حرج نہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ