سوال (4727)

قربانی کا جانور عید کے دن کھو جائے اور عید کے بعد مل جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

قربانی کا جانور خریدنے کے بعد کھو گیا ہے، اب وہ مل گیا ہے، اس پر ہماری رائے یہ ہے کہ اس جانور کو اللہ کی راہ میں ذبح کردے، صدقہ کا ثواب مل جائے گا جو کہ اللہ تعالیٰ کے تقرب کا ذریعہ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: نہیں قربانی کرلی تھی اور جانور لے کر اب اسکو پال لیں بیچ دیں کیا کریں؟
جواب: بس اس کے ذمے قربانی تھی، وہ اس نے کرلی ہے، اب اس جانور کو بیچ دے یا پال لیں۔ اب اس کی مرضی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ