سوال (1929)

قربانی خریدنے کے لیے پیسے رکھے تھے ، لیکن جانور نہیں مل سکا تھا ، اب ان پیسوں کو کسی اور استعمال میں لایا جا سکتا ہے ؟

جواب

جی بالکل ان پیسوں کو کسی اور کام میں لایا جا سکتا ہے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

جی ان پیسوں کو کسی اور جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ بات سمجھ نہیں آئی ہے کہ قربانی نہیں ملی ہے، البتہ یہ بات تو ہو سکتی ہے کہ قربانی کے لیے پیسے رکھے تھے لیکن پیسے نہیں ملے تھے۔

فضیلۃ الباحث محمد نثار ربانی حفظہ اللہ

قربانی نہ ملنے کا مطلب یہ ہو سکتا جتنے پیسے رکھے تھے، ان پیسوں میں کوئی جانور نہیں مل سکا تھا۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

ہوسکتا ہے، لیکن شیخ صاحب میرے خیال میں ہر طرح کا جانور مل جاتا ہے، چلیں ان کی نیت قربانی کرنے کی تھی، اگر کسی وجہ سے قربانی نہیں مل سکی تھی، تو ان کی نیت کی وجہ سے ان کو ثواب مل گیا ہے۔ ان شاءاللہ

فضیلۃ الباحث محمد نثار ربانی حفظہ اللہ

یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی کے ساتھ حصہ رکھا تھا، لیکن اس جانور کے باقی حصے دار نہیں ملے جس وجہ سے اس کی قربانی نہ ہو سکی ہو۔

فضیلۃ الباحث سیف الرحمن حفظہ اللہ

قربانی کونسی ان کے ساتھ خاص تھی، اگر وہ کرتے تو انہوں نے کرنی تھی ، اور ویسے بھی قربانی کا کونسا ایک دن ہوتا ہے۔

فضیلۃ الباحث محمد نثار حفظہ اللہ

ہمارے ادھر ایک بندے نے کافی کوشش کی ایک بندے نے حصہ رکھنے کی ہاں کی اور عید سے ایک دن پہلے معذرت کرلی اور ان پیسوں سے چھوٹا جانور ملا نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث سیف الرحمن حفظہ اللہ

ہمارے ہاں کئی ایسے لوگ ہیں، جنہوں نے پندرہ بیس ہزار میں چھوٹی قربانی خریدی ہے، چلیں خیر کوئی وجہ بن گئی ہوگی۔

فضیلۃ الباحث محمد نثار حفظہ اللہ