سوال (1692)

جس کی قربانی نہیں ہے ، اگر وہ بھی بال اور ناخن نہ کاٹے تو کیا اسے بھی قربانی کا ثواب ملے گا ، جیسے وہ صحابی جس کے پاس صرف دودھ والا جانور تھا ؟ یہ بھی بتائیں کہ پابندی گھر کے سربراہ پر ہے یا گھر کے تمام افراد پر ہے ؟

جواب

جی ہاں ، اس کے لیے قربانی کا ثواب ہے ، وہ شخص نماز کے بعد ناخن اور بال وغیرہ تراش لے تو ان شاءاللہ اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے ، وہ شخص قربانی کے اجر سے محروم نہیں رہے گا ، بلکہ حدیث میں آتا ہے کہ یہ مکمل قربانی ہے ، باقی بال اور ناخن کی پابندی اس کے لیے ہے ، جس نے قربانی کرنی ہے ، لیکن پورے گھر کو اس پر عمل کروانا چاہیے ، تاکہ تعلیم و تربیت عام ہو ، سلف صالحین بچوں کے بال کاٹنے کو بھی برا سمجھتے تھے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

پابندی سربراہ پر ہی ہے ، مگر باقی افراد اگر حدیث کے مطابق ثواب لینے کے لیے صحابی کی طرح اپنے بال اور ناخن مسلمانوں کی قربانی کے بعد کاٹیں تو اجر کے مستحق ہو سکتے ہیں ۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ