سوال (1591)
ایک بکرے کا کان لمبائی میں چیرا ہوا ہے ۔ قربانی کے لیے کیا حکم ہے ؟
جواب
دیکھیں کہ لمبائی میں واضح اچھا خاصا کان چیرا ہوا ہے تو اس طرح کا جانور قربانی میں جائز نہیں ہے، جانوروں کی کوئی کمی نہیں ہے ، اس لیے شبہ میں واقع نہیں ہونا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ