سوال (5552)
قضاء نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا قضا نماز ادا نہیں کی جا سکتی ہے؟ اور کتنے دن کی نمازوں کی قضاء دے سکتے ہیں؟
جواب
قضاء عمری اسلام میں نہیں ہے، لوگوں نے بنا رکھی ہے، باقی ایک یا دو دن کی نمازیں ہیں تو ان کو فوراً ادا کرنا چاہیے، ان کی قضاء فورا دینی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اسکی کوئی دلیل دیں شیخ؟
جواب:
هل يجب قضاء الصلوات الفائتة؟ موقع الشيخ ابن باز https://share.google/szxjLN8gWXhiaXPYa
یہ شیخ ابن باز رحمہ اللہ کا فتویٰ دیکھ لیں، یہ اہل حدیث کے امتیازی مسائل میں سے ہے کہ وہ قضاء عمری کے قائل نہیں ہیں، دلیل یا نص نہ ہونے کی وجہ سے فقہاء کی بحث تو ہے، واقعات بتاتے ہیں کہ وقتی طور جو نماز رہ جاتی ہیں، ان کی قضاء دے سکتے ہیں، اس پر کتاب ہے، قضاء عمری کے بارے میں وہ دیکھ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ