سوال (5394)
رات کو سونے سے پہلے کونسی سورتیں اور آیات پڑھنا ثابت ہے؟
جواب
بعض روایات میں کلام ہے، لیکن بہت سارے علماء نے تحسین کی ہے، فضائل کی بات ہے، لی جا سکتی ہیں، مسبحات کا ذکر ہے، وہ سورتیں جن کی ابتداء میں سبحان اللہ یا سبح یا یسبح کا تذکرہ ہے، یہ آٹھ سورتین بنتی ہیں، اس طرح حم سجدہ، سورہ ملک، آیت الکرسی اور سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں ہیں، باقی سورۃ الکافرون، سورۃ الناس، سورۃ الفلق اور سورۃ الاخلاص ہے۔ آخری تین قل ہاتھ پر پڑھ کر جسم پر پھونکنا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ