سوال (5141)
کیا ذاتی گھر کے لیے یہ دعا تین سو دفعہ پڑھ سکتے ہیں کسی نے بتایا ھے کہ یہ دعا پڑھیں؟
رب انزلنی منزلا مبارکا و انت خیر المنزلین.
جواب
خیر و برکت کے حصول کے لیے کوئی بھی دعا کی جا سکتی ہے، مکان کے حصول کے لیے کوئی بھی دعا کر سکتے ہیں، اگر کسی نے تجربہ کیا ہے، یہ نسخہ مجرب ہے، اللہ تعالیٰ کے کلام میں خیر و برکت ہے، کوئی حرج نہیں ہے، اگر ان ادعیاء میں اس کو بھی شامل کردیا جائے، تعداد آپ متعین کرلیں، بس حرف آخر نہ سمجھیں، ان کا درجہ نہ دیں، کلمات درست ہیں، قرآن مجید سے ہیں، عدد تجرباتی ہے، جائز ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ