سوال (5134)

“رب اني لما انزلت الي من خير فقير”

اس قرآنی دعا کے بارے میں بتائیے جس نیت سے پڑھی جائے تو وہ کام ہو جاتا ہے؟ کیا صحیح ہے اگر ہوتا ہے تو اس کی کچھ مثالیں دیں؟

جواب

شرعاً ایسا ثابت ہے، لیکن کسی کا تجربہ نہیں ہے، قرآن چونکہ مکمل فائدہ مند ہے، مومن کے دل کی بہار ہے، اس میں برکت ہے، اس کو ورد بنا سکتے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے، یہ اعتقاد نہ رکھے کہ جو میں نے بنایا ہے، وہ معتبر ہے، بتا سکتا ہے، باقی کسی پر تنقید نہیں کر سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ