سوال (6157)

رفع الیدین کے بغیر نماز کی ابتدا کب اور کس نے کی ہے؟

جواب

سستی و کاہلی کی وجہ سے ترک رفع الیدین صحابہ کرام کے دور میں ہوگیا تھا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ جو شخص رفع الیدین نہیں کرتا تھا، اس کو کنکر مارتے تھے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے، لیکن جب فقہ متداول ہوئی تھی، تو ظاہر سی بات ہے کہ اس کو کچھ نے اختیار کیا ہے، کچھ نے ترک کیا ہے، سنن الترمذی پڑھ لیں، معاملہ واضح ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ