سوال (3399)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ: رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کفارہ ہے، اور دوسرے دن کا روزہ دو سال کا اور تیسرے دن کا ایک سال کا کفارہ ہے، پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے۔ [الجامع الصغير للسيوطى ص: 311 حديث: 5051، فَضائِلُ شَهْرِ رَجَب لِلْخَلَال ص: 46]
یہاں گناہ کا کفارہ سے مراد یہ ہے کہ یہ روزے، گناہ صغیرہ کی معافی کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
جواب
رجب حرمت والے مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے، اس کے علاؤہ رجب کی فضیلت میں کوئی بھی روایت ثابت نہیں ہے، باقی رجب کا تعظیمی روزہ اور قربانی بھی جائز نہیں ہے، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اس اعتبار سے روزے رکھنے والوں کے روزے کھلوایا کرتے تھے، یہ روایت سنداً پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




