سوال (3170)
مرد نے طلاق دی اور بعد میں مرد کہتا ہے کہ میں رجوع کرتا ہوں یا میں نے رجوع کیا ہے، آگے سے عورت نہیں مانتی ہے، کیا رجوع ہو جائے گا؟
جواب
رجوع ہوجائے گا، یہ اس طرح ہے کہ شوہر بیوی کو طلاق دے، بیوی کہے کہ میں نہیں مانتی ہوں، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، رجوع کے لیے بھی عورت کی رضامندی شرط نہیں ہے، بس شوہر کا کہہ دینا یہ رجوع کی دلیل ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ