سوال (3790)

ایک شخص باہر کے ملک ہے، اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی ایک ہفتہ قبل اور اس کی بیوی حاملہ بھی ہے، اب وہ رجوع کرنا چاہتا ہے، غلطی بھی تسلیم کی ہے، اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا رجوع شمار ہوگا؟

جواب

رجوع کرنے کے لیے میاں بیوی کا ایک دوسرے کے آمنے سامنے موجود ہونا شرط نہیں ہے، جو شخص اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے، پھر فون پر رجوع کرتا ہے، ایک طلاق ہوگئی ہے، لیکن اس کا رجوع درست شمار ہوگا، اس رجوع کا اعتبار کیا جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ