سوال (3771)

سيدنا ابو ہريرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:

“لا تَقُولُوا رَمَضَانَ إِنَّ رَمَضانَ اسمُ اللَّهِ وَلَكِن قُولُوا شَهْرَ رَمَضَانِ “

تم رمضان نہ کہو بلا شبہ رمضان اللہ کا نام ہے بلکہ تم ماہ رمضان کہا کرو۔ [الكامل لابن عدی: 7/53]
کیا یہ روایت درست ہے؟

جواب

یہ موضوعات میں سے ہے، یہ الکامل لابن عدی کتاب میں ہی موضوعات کی حالت بیان کی گئی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ