سوال (1197)
اعتکاف ایک نفلی عبادت ہے ، جو کہ رمضان المبارک کے علاؤہ دیگر ایام میں بھی ہوسکتا ہے، دنوں کی بھی کوئی قید نہیں ہے ، تین دن یا پانچ دن بھی اعتکاف کیا جاسکتا ہے ؟ تو کیا رمضان المبارک کے بائیسویں روزے میں بیٹھ سکتے ہیں ؟
جواب
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اعتکاف نفلی عبادت ہے اور کبھی بھی کی جا سکتی ہے ، البتہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف مسنون ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہتمام کیا تھا ، امھات المومنین رضی اللہ عنھن نے اہتمام کیا ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اہتمام کیا تھا ، امت تواتر کے ساتھ اہتمام کرتی چلی آ رہی ہے ، اس چیز کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے اور عام کرنے کی ضرورت ہے ، اب سوال اس کے متعلق ہے کیونکہ آج مادہ پرستی اور مشغولیت کا زمانہ ہے ، تو ہم اس کو نہیں روکتے ہیں کسی کو دو دن ملے یا کسی کو چار دن ملے لیکن اس کو مسنون کا درجہ نہیں دے سکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ اس کو اجر دے ، وہ جس قدر بیٹھنا چاہے بیٹھ جائے اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جی بیٹھ سکتے ہیں ۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ