سوال 6976

ابن رجب الحنبلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:`
رمضان کے روزوں کے بعد دوبارہ روزے رکھنا (یعنی نفل روزے رکھنا) اس بات کی علامت ہے کہ رمضان کے روزے قبول ہو گئے۔
کیونکہ جب اللہ کسی بندے کا عمل قبول فرماتا ہے تو اسے اس کے بعد بھی نیک عمل کی توفیق عطا فرماتا ہے۔
[لطائف المعارف، ص: 221]
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا یہ بات درست ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
ہاں یہ عالموں نے ذکر تو کیا ہے کہ نیکیوں کے بعد نیکیوں کا راستہ اختیار کرنا اور کھل جانا، یہ ان علامات میں سے ایک علامت ہے جو قبولیتِ اعمال کی علامات ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ