سوال 6842
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔
شیخ مکرم! رمضان المبارک کا چاند نظر آتے مساجد کے لاؤڈ اسپیکر سے مبارکباد دینا اور سائرن بجانا کیسا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مبارکباد میں تو کوئی سختی نہیں ہے، اتنا رواج اگرچہ مناسب نہیں ہے لیکن بہرحال کوئی سختی بھی نہیں ہے۔ لیکن یہ جو سائرن بجانا ہے یہ خیر صحیح نہیں ہے، موسیقی کا اس میں عنصر پایا جاتا ہے اور ویسے بھی یہ عیسائیوں کا شعار ہے، مسلمانوں کا شعار نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




