سوال (3781)
اگر کسی کے پچھلے رمضان کے روزے رہتے ہیں اور وہ سستی کی وجہ سے نہ رکھ سکا حتی کہ اگلا رمضان آ گیا ہے تو کیا اب قضا اور کفارہ دونوں دینے ہوں گے؟
جواب
اگر رمضان کے روزوں کی قضا پورے سال میں نہیں دے سکے اور اگلا رمضان آگیا تو اس صورت میں اس رمضان کے بعد قضا دے دیں گے۔ یہی شرعی قاعدہ ہے کہ جب روزے رہ جائیں کسی عزر کی وجہ سے تو بعد میں گنتی پوری کرلی جائے ۔[البقرہ : 184]
اس میں یہ کہنا کہ چونکہ روزوں کی قضا دینے کو ایک سال سے زیادہ موخر کردیا لہذا قضا کے ساتھ فدیہ بھی دینا پڑے گا یہ بات بلا دلیل ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ