سوال (3930)
کیا رمضان کے شروع والے ایام میں کوئی اگر فطرانہ ادا کرنا چاہے تو کیا کر سکتا ہے؟
جواب
صحابہ کا عمل رمضان کے آخری دنوں میں دینے کا ہے اسی پر رہنا چاہیے، باقی اصل وقت شوال کا چاند نظر آنے سے نماز عید کی ادائیگی سے پہلے پہلے کا ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ