سوال (1379)

ایک بندہ جس کا یکم رمضان المبارک کو آپریشن ہوا اور دوسرے روزے کو فوت ہوگیا ہے ، تو اس کے روزے کیا اس کے وارثوں میں سے کوئی رکھے گا یا نہیں رکھے گا ؟

جواب

اس کے اختیار میں جو روزے تھے انہی کا حساب ہوگا۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

اس کے وارث روزوں کی قضاء نہیں دیں گے ، کیونکہ متوفی نے اپنی زندگی میں رمضان کو پایا ہی نہیں ہے ، جو ایک یا دو روزے اس کی زندگی میں گزرے انہیں اس نے شرعی عذر کی وجہ سے چھوڑا ہے، بعد میں اسے قضاء روزے رکھنے کا موقع ہی نہیں ملا اس لیے اس پر فرض ہی نہیں تھے۔ اگر قضاء رکھنے کا موقع ملنے کے بعد فوت ہوتا تو وارث قضاء روزے رکھتے ۔

فضیلۃ العالم عبد الرحیم حفظہ اللہ