سوال (3832)
ہمارے معاشرے میں ایک عام تاثر دیا جاتا ہے کہ رمضان المبارک میں فوت شدہ قسمت والا ہوتا ہے، چونکہ جہنم کے دروازے بند ہوتے ہیں، اس لیے اس کو عذاب میں تخفیف کی جاتی ہے یا رمضان المبارک میں سوال جواب نہیں ہوتے ہیں، قبر کا عذاب نہیں ہوتا، کیا کوئی خاص فضیلت ہے؟
جواب
جہنم کے دروازے بند ہونا ایک حقیقت ہے، لیکن کسی بھی روایت میں عذاب قبر کا اٹھالیا جانا اور سیدھا جنت کی طرف بھیج دینا، کیونکہ رمضان میں مرا ہے، ایسی کوئی بھی صحیح روایت موجود نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ