سوال (4004)

ایک شخص ہے، جو اس رمضان کے مہینے میں مصنوعی دانت لگوانا چاہتا ہے، شریعت کی اصطلاح میں کیا حکم ہے کہ جبکہ روزہ چھوڑنا بھی پسند نہیں کرتا ہے اور رمضان میں دانت لگوانے کی وجہ پیسے میسر ہونا ہے، رمضان کے بعد شاید پیسے نا ملیں؟

جواب

دانت تو لگوایا جا سکتا ہے، لیکن عمومی طور پر اس کا جو پروسیس ہے، اس میں کچھ ذرات اور پانی نہ چاہتے ہوئے بھی حلق سے اتر جاتا ہے، اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، ڈاکٹر کو پہلے بتا دیں تاکہ آپ کا خیال رکھے، یا رات افطاری کے بعد کروالیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ